سانگھڑ، سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے سالانہ محفل میلاد کا انعقاد

منگل 30 دسمبر 2014 14:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے سالانہ محفل میلاد کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سانگھڑ کے مشہور نعت خواہوں نے سرکار دو عالم کی شان میں بڑائی بیان کرتے ہوئے نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سسلہ عظیمیہ کے صدر شوکت علی عظیمی نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی سارے جہاں کیلئے رحمت بن کر آئے اور ان کی شان بہت بڑی ہے‘ آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔