فٹبال پریمئر لیگ، یکم جنوری کو دس میچز کھیلے جائیں گے،پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی سر فہرست

منگل 30 دسمبر 2014 14:29

فٹبال پریمئر لیگ، یکم جنوری کو دس میچز کھیلے جائیں گے،پوائنٹ ٹیبل پر ..

مانچسٹر( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء ) فٹبال پریمئر لیگ کے کو یکم جنوری دوہزار پندرہ 10 میچز کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی سر فہرست ہے۔گزشتہ روز دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال کے دس میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت تک سر توڑ کوشش کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔ پوائنٹ ٹیبل کی نمبر ایک چیلسی کا ساوٴتھمپٹن کا میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہو گیا۔ سندر لینڈ اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا۔ سٹوک سٹی، آرسنل اور نیو کاسل نے اپنے میچ جیت لیے۔

متعلقہ عنوان :