مہندراسنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

منگل 30 دسمبر 2014 14:45

مہندراسنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے میلبورن میں آسڑیلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹیسٹ کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

آئندہ آوسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مہندراسنگھ دھونی نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر میں60ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیے اور انہوں نے 90میچو ںمیں 4876رنز بنائے جن میں 6سینچریاں اور 31ہاف سینچیریاں شامل ہیں۔ مہندراسنگھ دھونی ایک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین وکٹ کیپر بھی ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں 294کھلاڑیوں کا وکٹ کے پیچھے سے شکار کیا ۔

متعلقہ عنوان :