عامر خان کی فلم "پی کے" نے 4 ارب 33 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی

منگل 30 دسمبر 2014 14:57

عامر خان کی فلم "پی کے" نے 4 ارب 33 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ''پی کے'' نے 4 ارب 33 کروڑ روپے کما کر بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 4 ارب 33 کروڑ روپے کمانے والی فلم پی کے نے بالی وڈ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم پی کے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے ۔ بھارت میں فلم نے 3 سو 40 کروڑ روپے کمائے جبکہ دنیا بھر میں فلم نے 93 کروڑ کمائے ۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندو فلم کی نمائش روکنے کے لیے بھارت بھر میں مظاہرے کر رہے ہیں ، مختلف سینما گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :