کیلاش میں نئے سال کی آمد کی خوشیاں

منگل 30 دسمبر 2014 15:55

کیلاش میں نئے سال کی آمد کی خوشیاں

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے کیلاش میں ہر سال منایا جانے والا تہوار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تواجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کیلاش میں منایا جانیوالا یہ تہوار ہر سال سات دسمبر سے تیس دسمبر تک منایا جاتا ہے اور اس تہوار کوچھومس کہا جاتا ہیاس تہوار کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں رنگ برنگے پکوان تیار کیے جاتے ہیں اور وہاں کی خواتین بھی خوبصورت کپڑے زیب تن کیے رقص کرتی نظر آتی ہیں، کیلاش کے لوگ نئے سال کے لیے مختلف پیش گوئیاں کرتے ہیں، اس تہوار میں کیلاش کے مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہتے وہ بھی پہاڑوں پر مشعل لے کر رقص کرتے اور سیٹیاں بجاتے نظر آتے ہیں۔