تھر میں اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سراج الحق

منگل 30 دسمبر 2014 16:27

تھر میں اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سراج الحق

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) مٹھی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب کو دوران کہا کہ تھر میں موت رقص کر رہی ہے اور ان اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا پرچہ وزیراعلی اور کابینہ پر کاٹا جانا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام کے باعث ملک غریب ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کی سندھ کے اشرافیہ جاگیر دار بہت خوشحال ہیں جبکہ سندھ کی غریب عوام دھکے کھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی تھر موجود ہے مگر وہاں بجلی اور تعلیم جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کو کنٹرول کیا جائے اور تھر کی معدنیات کو یہاں کے لیے استعمال کیا جائے تو تھر سر سبزو شاداب ہو جائے گا۔