لاہور، سزائے موت کا قیدی برین ہیمبرج سے انتقال کر گیا

منگل 30 دسمبر 2014 16:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) سزائے موت کا قیدی برین ہیمبرج سے انتقال کر گیا ۔ والٹن روڈ کا رہائشی عمر رشید کو فیکٹری ایریا میں قتل کے الزام پر سزائے موت سنائے گئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں بند تھا۔

(جاری ہے)

عمر رشید کو طبیعت خراب ہونے کے باعث جناح ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بلڈ پریشر اور ذہنی دباؤ برین ہیمبرج کا باعث بنا جس سے اسکا انتقال ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :