ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 70روپے فی کلو تک کمی

پنجاب اسمبلی میں اراکین کا حکومت سے قیمتیں کم کرانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

منگل 30 دسمبر 2014 16:35

ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد تین روز میں شہر میں ایل پی جی کی قیمت میں 70ر وپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی کلو قیمت 150روپے تک آ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی اراکین اسمبلی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جس پر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ضلعی حکومت ایکشن لے رہی ہے اور قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :