کمشنر کراچی کی صدارت میں پینٹا گولر کر کٹ ٹورنا منٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ،

پینٹاگولر کر کٹ ٹورنا منٹ ملک کا ایک اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی، ٹورنا منٹ کے موقع پر ہر ممکنہ طور پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی،شعیب احمد صدیقی

منگل 30 دسمبر 2014 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں پینٹا گولر کر کٹ ٹورنا منٹ کی ا?رگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں کر کٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم، پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سینئرافسران ، سنیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی مسعود عالم، اے ڈی ا?ئی جی کراچی ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس، پولیس کے دیگر سینئر افسران ، سینئر مینجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

کمشنر نے کہا کہ پینٹاگولر کر کٹ ٹورنا منٹ ملک کا ایک اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے انھو ں نے امید ظاہر کی کہ ینٹا گولر کر کٹ ٹورنا منٹ کے ذریعے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی اور ورلڈ کپ سے قبل ان کی کار کردگی اور ان کی تیاری کا تجزیہ کر نے کا موقعہ ملے ہو گا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے کہا کہ ٹورنا منٹ کے موقع پر ہر ممکنہ طور پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی۔

اس موقع پر ٹریفک کے بہتر انتظامات ، صفائی کے خصو صی انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔ ٹورنا منٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تشہیر ی ذرائع اختیا ر کئے جائیں گے اور اسکولو ں کے بچوں کو مفت ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سیکورٹی سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ پینٹا گولر کر کٹ ٹورنامنٹ نئے سال کی ا?مد کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کراچی کے کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک نئے سال کا تحفہ ثابت ہو گا۔ انھو ں نے پاکستان کر کٹ کنٹرول بورڈ کے اس فیصلہ کو سراہا کہ انھوں نے کہا پینٹا گولر کرکٹ ٹورنامنٹ موسم کی دشواریوں کے پیش نظر ملتان سے کراچی منتقل کیا۔ یہ کراچی والوں کی خو ش قسمتی ہے کہ اس شہر میں ایک بار پھر ایک بڑا اور اہم کر کٹ ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کر کٹ کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ اس شہر میں کر کٹ کے شائقین بین الاقوامی سطح کے کرکٹ کے میچ دیکھنے کے متمنی ہیں انھیں سال نو کے موقع پر قومی ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کراچی کی انتظامیہ پاکستان کر کٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اس سلسلہ میں ہر کوشش میں تعاون کر ے گی اورکراچی میں بین الاقوامی کر کٹ مقابلوں کے انعقاد کی حو صلہ افزائی کرے گی اور اس موقع بھر پو ر سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی۔

انتخاب عالم نے اجلاس کو بتا یا کہ ٹورنا منٹ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ،خیبر بختونخواہ اور فیڈرل ایریا کی کی ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں۔انھو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ ٹورنا منٹ کے اختتام کو موقع پر ورلڈ کپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن میں کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :