مہندرا سنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ،

مہندر سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں، آسٹریلیاکیخلاف حالیہ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی بھارت کی قیادت کریں گے

منگل 30 دسمبر 2014 17:11

مہندرا سنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 	،

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء ) بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھونی کی جانب سے آسٹریلیاکیخلاف حالیہ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی بھارت کی قیادت کریں گے آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں وہ حصہ نہیں لیں گے، ان کی جگہ ویرات کوہلی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :