عذیر بلوچ کو لانے کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل ، دبئی میں پکڑے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

منگل 30 دسمبر 2014 17:32

عذیر بلوچ کو لانے کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل ، دبئی میں پکڑے جانے کی اندرونی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) . لیاری گینگ وار کا عزیز بلوچ دبئی میں پکڑاگیاہے جس کو پاکستان لانے کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دید ی گئی ہے جبکہ ذرائع نے بتایاہے کہ ایک تصویر اور فنگر پرنٹ نے عذیر بلوچ کو گرفتار کرادیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ نے 2009ءمیں پاکستانی پاسپورٹ نمبرSU1794171بنوایاتھا جو 14مارچ 2014ءکو زائدالمعیاد ہوگیا لیکن قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے تجدید نہ ہوسکی اور ارشد پپوقتل سمیت 100سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم نے ایرانی پاسپورٹ حاصل کرلیاجس پر لگی تصویر اور فنگر پرنٹ کی وجہ سے مسقط سے دبئی پہنچتے ہی انٹرپول کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے پہلے ہی ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے ۔

دوسری طرف سندھ پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کے لیے ایس ایس پی کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس کی رہنمائی مسقط میں ایف آئی اے کی ٹیم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :