Live Updates

عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا ہے،شرجیل انعام میمن ،چاہے وزارت رہے یا نہ رہے اب اپنے دور میں گھوسٹ ملازمین برداشت نہیں کروں گا ،وزیرا طلاعات سندھ

منگل 30 دسمبر 2014 17:33

عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا ہے،شرجیل انعام میمن ،چاہے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کے پیپلزپارٹی حمایتی ہونے کا تاثر درست نہیں ہے ۔عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا ہے ۔وہ منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاہور میں انارکلی واقعہ بھی ایک سانحہ ہے ۔سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔

متاثرین ٹمبر مارکیٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو حکومت پر فرض ہے ۔احسان نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

اب ہمیں سخت اقدامات کرنا ہوں گے ۔کے ایم سی ہو یا واٹر بورڈ اب ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔چاہے وزارت رہے یا نہ رہے اب اپنے دور میں گھوسٹ ملازمین برداشت نہیں کروں گا ۔عزیر بلوچ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے پیپلزپارٹی کا حمایتی ہونے کا تاثر درست نہیں ۔عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ آپریشن لیاری میں ہوتا ہے ،وہاں جرائم پیشہ عناصر پناہ لئے ہوئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات