لاہور،سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے سے ہلاک

منگل 30 دسمبر 2014 20:22

لاہور،سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے سے ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث دم توڑ گیا،وفاقی حکومت کی طرف سے سزائے موت پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد دل کا دورہ پڑنے اور دماغ کی شریان پھٹنے سے دوسری ہلاکت ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے قیدی عمررشید کو سوموار کے روز طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں منگل کے روز وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

عمر رشید والٹن روڈ کا رہائشی تھا جس کے خلاف لاہور کے فیکٹری ایریا تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق بلڈ پریشر اور ذہنی دباؤ برین ہیمبرج کا باعث بنا جس سے اسکے دماغ کی شریان پھٹ گئی ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔یاد رہے کہ رواں ماہ 20 دسمبر کو سینٹرل جیل سکھر میں بھی سزائے موت کا ایک قیدی نظام الدین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :