کراچی سے لاہور آنیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،رن وے بند ہونے سے فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار،نجی ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ ،مسافروں اور عملے کو بحفاظت اتار لیا گیا،مشینری نہ ہونے کے باعث طیارے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رن وے سے نہ ہٹایا جا سکا،کئی پروازیں لینڈنگ اور ٹیک آف نہ کر سکیں،پنٹینگولر کپ میں شرکت کیلئے لاہور سے کراچی جانیوالے 4قومی کرکٹرز بھی روانہ ہو سکے ،بذریعہ سڑک اسلام آباد اور پھر کراچی جانا پڑا
منگل 30 دسمبر 2014 20:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ،نجی ائیر لائن کا طیارہ این ایل 148لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے تمام مسافروں اور عملے کو طیارے سے بحفاظت اتار لیا ، رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جسکے باعث فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 148 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔ائیر پورٹ انتظامیہ نے واقعہ کے بعد ایمر جنسی نافذ کر دی جبکہ امدادی ٹیمیں اورتکنیکی عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا اور مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت طیارے سے نیچے اتار لیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.