خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردوں کیلئے قائم کی جا رہی ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا،پرویز رشید ،پاکستانی معاشرے میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں،بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کیلئے بڑا نقصان ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

منگل 30 دسمبر 2014 21:52

خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردوں کیلئے قائم کی جا رہی ہیں، غلط استعمال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردوں کیلئے قائم کی جا رہی ہیں،قیام کیلئے تمام قواعد پورے کرینگے اور انکا غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا پاکستانی معاشرے میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں،بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کیلئے بڑا نقصان ہے،خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردی کے کیسوں سے نمٹنے کیلئے قائم کی جائیں گی، سانحہ پشاو ر نے پوری قوم کوہلاکررکھ دیاہے،قوم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہے اور اب پاکستانی معاشرے میں انتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پرویز رشید نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردوں کیلئے قائم کی جا رہی ہیں اور حکومت خصوصی عدالتوں کے قیام میں تمام قواعد پورے کرے گیانہو ں نے کہا کہ ہماری جنگ نفرت اور پْر تشدد عناصر کے ساتھ ہے اورہم بطور قوم ان عناصر کے خلاف جنگ جیتیں گے۔