ورلڈ کپ 2015 میں بھارت کیخلاف میچ پاکستانی ٹیم کی سمت کا تعین کر دے گا: شاہد آفریدی

منگل 30 دسمبر 2014 22:27

ورلڈ کپ 2015 میں بھارت کیخلاف میچ پاکستانی ٹیم کی سمت کا تعین کر دے گا: ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2014ء)
مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 کے دوران پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں خصوصاً پاکستان کی سمت کا تعین کر دے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی اور نہ ہی بھارت سے جیتنا کوئی آسان کام ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ اور پارٹنر شپ بنانے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ محنت کس جگہ کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :