نیکٹا کا اہم اجلاس آج، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا

بدھ 31 دسمبر 2014 10:55

نیکٹا کا اہم اجلاس آج، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)انسداد دہشت گردی کے لئے قائم نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ، یہ خود مختار ادارہ براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہے۔ نیشنل کاونٹرٹیررازم اتھارٹی کا بنیادی کام دہشت گرد عناصر سے متعلق ڈیٹا اورخفیہ معلومات قومی سلامتی کے متعلقہ اداروں کو فراہم کرنا ہے۔

انسداد دہشتگردی اور انسداد انتہا پسندی کے خاتمے کی حکمت عملی اور قومی ایکشن پلان ترتیب دینا اور وفاقی حکومت کو اس سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنا بھی نیکٹا کی زمہ داریوں میں شامل ہے ۔ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے چیرمین وزیر اعظم پاکستان ہیں جبکہ دیگر 17 ممبران میں وزیر داخلہ ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبوں اور گلگت بلتسان کے وزراء اعلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

خود مختار ادارہ براہ راست وزیر اعظم کو جوابدہ ہے ۔ نیکٹا اجلاس کے لیے کم سے کم 50 فیصد ارکان کا کورم ہونا لازمی ہے جس میں تمام خفیہ اور حساس اداروں کے ڈی جیز شریک ہوں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر سہہ ماہی میں کم سے کم ایک مرتبہ نیکٹا بورڈ کا اجلاس بلانا لازمی ہے ۔ نیکٹا بورڈ میں کیئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد نیکٹا ایگزیکٹو کمیٹی کی زمہ داری ہے جس کے چیئرمین وفاقی وزیر داخلہ ہیں ۔ نیکٹا کے سیکرٹری کو ایگزیکٹو کمیٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے فرائض دیئے گئے ہیں۔