پٹرولیم مصنوعات کی آئندہ قیمتوں کی سمری ارسال کر دی گئی

بدھ 31 دسمبر 2014 11:17

پٹرولیم مصنوعات کی آئندہ قیمتوں کی سمری ارسال کر دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 16 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل 10 روپے 48 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے26 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے کیا جائے گا۔