غلط بیانی سے نکاح کرنیوالے دو افراد میری بچیوں کو اغواء کرکے لے جانا چاہتے تھے، بلقیس بیگم

بدھ 31 دسمبر 2014 12:53

غلط بیانی سے نکاح کرنیوالے دو افراد میری بچیوں کو اغواء کرکے لے جانا ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) غلط بیانی سے نکاح کرنیوالے دو افراد میری بچیوں کو اغواء کرکے لے جانا چاہتے تھے حقائق سامنے آنے پر والدہ نے بچیوں کو ان کیساتھ بھیجنے سے انکار کردیا جس پر میرے دامادوں نے مختلف قسم کی سنگین دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں وزیر اعلیٰ ہمیں تحفظ دلائیں‘ تفصیلات گذشتہ روز آقا کالونی نزد 78پل کی رہائشی بلقیں بیگم نے درخواست گزاری ہے کہ میں اپنی دونوں بیٹیوں مسماة ماریہ ،مسماة مہوش کے ہمراہ میکے گھر آئی ہوئی تھی کہ مبینہ طور پر ساجد ،شہزاد، ندیم پسران جیمس مسیح، کادی مسیح ،شیراز مسیح ہمراہ تین کس نامعلوم مسلح آگئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے میری دونوں بیٹیوں کو جبری اٹھانے کے لئے ہاتھاپائی شروع کردی رشتہ داراور محلہ والوں کی کوشش سے دونوں لڑکیاں اغوا کاروں سے بچ نکلیں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے بلقیس بیگم نے مزید بتایا ایک سال قبل شہزاد اور ساجد نے غلط بیانی کرنے پر نکاح کیا تھا رخصتی باقی تھی علم ہونے پر مذکورہ دونوں لڑکوں کا کردار مشکوک ہے ہم نے رخصتی سے انکار کر کے طلاق کا مطالبہ کردیا تھا اب دوسری بار حملہ آور ہوئے ہیں مجھے اور میری بچیوں کو تحفظ اور انصاف دلایا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نوٹس لیں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں۔