تمام سرکاری اداروں ‘ پلازوں‘ مارکیٹس‘ سکول‘ کالجز سمیت دیگر اہم مقامات پر آگ بجھانے والے آلات رکھنے کی ہدایات جاری

بدھ 31 دسمبر 2014 13:00

تمام سرکاری اداروں ‘ پلازوں‘ مارکیٹس‘ سکول‘ کالجز سمیت دیگر اہم ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) حکومت نے تمام سرکاری اداروں ‘ پلازوں‘ مارکیٹس‘ سکول‘ کالجز سمیت دیگر اہم مقامات پر آگ بجھانے والے آلات رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اچانک مختلف اداروں‘ مارکیٹس‘ پلازوں میں جاکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان ذمہ داران نے آگ بجھانے والے آلات رکھے ہیں کہ نہیں پہلے مرحلہ میں انہیں وارننگ دی جائے اور پھر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کو یقینی بنانا ہے اکثر دیکھا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے بڑا جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔