خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سعودی عرب کا بڑھتا خسارہ،ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ،

سعودی عرب کا تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے تنخواہوں، الاؤنسز میں کٹوتی کا فیصلہ

بدھ 31 دسمبر 2014 13:12

خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سعودی عرب کا بڑھتا خسارہ،ترسیلات زر میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی اور سعودی عرب کے بڑھتے خسارے کے پیش نظر ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا منفی اثرملکی ترسیلات زرپربھی دیکھا جاسکتا ہے، سعودی عرب نے تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے تنخواہوں اور الاؤنسز میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پاکستان کو سعودی عرب سے حاصل ہونیوالے ترسیلات میں کمی ہوسکتی ہے گزشتہ مالی سال ترسیلات کا مجموعی حجم 15 ارب 83 کروڑ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال یہ مالیت 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید تھی، سعودی عرب سے ترسیلات کا سالانہ حجم 4 ارب 73 کروڑ ڈالر ہے جبکہ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر وصول ہوئے لیکن اب خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اس میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :