نیو ائیر نائٹ پر منچلوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

بدھ 31 دسمبر 2014 13:15

نیو ائیر نائٹ پر منچلوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) شہر کی اہم شاہراوٴں اور مارکیٹوں میں پولیس کی بھاری نفری آج رات تعینات کر دی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ آج رات چونکہ نیو ائیر منایا جائے گا اور سڑکوں پر منچلے گھومتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والے یا سڑکوں پر غل غپاڑہ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی