سکول پرنسپل کو ازراہ مذاق ایس ایم ایس کرنے پر 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا مقدمات درج ،

ایس ایم ایس میں اسکول کو دھماکے سے اڑائے جانے کا کہا گیا تھا ذرائع

بدھ 31 دسمبر 2014 13:19

سکول پرنسپل کو ازراہ مذاق ایس ایم ایس کرنے پر 17 سالہ طالب علم کو گرفتار ..

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء)سکول پرنسپل کو ازراہ مذاق ایس ایم ایس کرنے پر 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ٹیکسلا کے ایک پرائیوٹ سکول کے طالب علم حسنات ہاشم نے اپنی اسکول پرنسپل کو ایک دھمکی آمیز میسج ارسال کیا تھا جس میں دہشت گردی کیے جانے کی دھمکی تھی ایس ایم ایس میں اسکول کو دھماکے سے اڑائے جانے کا کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ نے اس حوالے سے کیس کا انداراج کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں اور موبائل ڈٹا سے یہ ایس ایم ایس ارسال کرنے والے شخص کی شناخت معلوم کرکے اس کو حراست میں لیا۔ابتدائی تحقیقات میں لڑکے نے بتایا کہ اس نے یہ ایس ایم ایس ازراہ مذاق ارسال کیا تھا تاکہ اسکول کی انتظامیہ کو ڈرایا جا سکے جس سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو جائیگا۔پولیس نے حسنات ہاشم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اس ک خلاف کرمنل برسیجر کوڈ کے آرٹیکل 56 اور ٹیلی گراف ایکٹ D25 کے تحت کیسز درج کئے ۔