ائیرفرانس کے ناروے جانیوالے طیارے کا اچانک کپتان بیمار ہو گیا ،راستے سے واپس موڑ دیا گیا

بدھ 31 دسمبر 2014 14:51

ائیرفرانس کے ناروے جانیوالے طیارے کا اچانک کپتان بیمار ہو گیا ،راستے ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) ایئرفرانس کا ایک طیارہ گزشتہ روز پیرس سے ناروے کے شہر سٹیونگر جاتے ہوئے کپتان کے اچانک بیمار پڑنے کے بعد درمیانی راستے سے واپس لوٹ آیا ، یہ بات ایئرپورٹ کے ایک ذرائع نے بتائی۔

(جاری ہے)

ایئرفرانس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ اے ایف 1746پرواز کے 37منٹ بعد رات آٹھ بجکر دس منٹ پر پیرس کے چارلس ڈی گاؤلے ایئرپورٹ پر اترگیا۔ایئرپورٹ ذرائع نے مزید کہاکہ کپتان کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی اور اس نے پرواز جاری نہ رکھنے کو ترجیح دی ، طیارے کو پیرس واپس کردیا گیا اور معاون پائلٹ نے طیارے کو اتار دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ کپتان کو آمد کے فوری بعد طبی امداد دی گئی ۔