آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، دوپاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل

بدھ 31 دسمبر 2014 14:56

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، دوپاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے دوبلے باز یونس خان اور مصباح الحق بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں ، سری لنکا کمارا سنگاکار ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے جبکہ ہاشم آملہ تیسرے نمبرپر آگئے ہیں ۔ یونس خان ساتویں پوزیشن پر برقرارہیں جبکہ مصباح الحق ایک درجہ ترقی دسویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ باﺅلروں میں ڈیل سٹین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ریان حارث دوسرے نمبر اورپاکستان کے سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پرآگئے ۔

متعلقہ عنوان :