نیوزی لینڈ اور سری لنکن کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 31 دسمبر 2014 14:57

نیوزی لینڈ اور سری لنکن کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 3 جنوری سے ..

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز ٹیم نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی، پہلا میچ 11 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 15 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 17 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائیگا، پانچواں میچ 23 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا، چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن میں ہی کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ساتواں اور آخری میچ 29 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :