اشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

بدھ 31 دسمبر 2014 14:58

اشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلراشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔ شرما یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں بھارتی باؤلربن گئے ہیں۔ شرما نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

شرما نے 2007ء میں ون ڈے اور ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار بھارت کے مایہ ناز باؤلرز میں کیا جاتا ہے۔

منگل کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شرما نے جوئے برنز کی وکٹ لیکر انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی تین سو وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ٹیسٹ میچوں میں شرما کی 187 ویں وکٹ تھی، اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں 106 اور ٹی ٹونٹی میں 8 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :