بزدل بھارتی فوج کی فلیگ میٹنگ کیلئے آنیوالے پاکستانی جوانوں پر فائرنگ، دو زخمی

بدھ 31 دسمبر 2014 15:52

بزدل بھارتی فوج کی فلیگ میٹنگ کیلئے آنیوالے پاکستانی جوانوں پر فائرنگ، ..

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت انسانیت کے آداب بھی بھول گیا ، پہلے فلیگ میٹنگ کے بہانے بلایا پھر فائرنگ کر دی ، شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے رینجرز کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ بزدل بھارتی فوج انسانیت کے آداب بھی بھول گئی ، پہلے فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا یا پھر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک رینجرز کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف لوکل کمانڈر نے فلیگ میٹنگ سے متعلق کال کی تھی ۔

پاکستان رینجرز کے 2 جوان جب بارڈر پر پہنچے تو بی ایس ایف نے فائرنگ کر دی جس سے دو جوان زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک رینجرز کے زخمیوں کو بارڈرز سے اٹھانے بھی نہیں دیا جا رہا ۔ بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھی کی اور بھورے چک ، لمبڑیال اور ٹنڈر چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ چناب رینجرز بھارتی فورسز کی بزدلانہ کارروائی کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :