ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیار کی ہوئی گیندوں کے استعمال کا تجربہ بے حد کامیاب رہا، انتخاب عالم

بدھ 31 دسمبر 2014 16:21

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیار کی ہوئی گیندوں کے استعمال ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر ڈومیسٹک اور سابق کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیار کی ہوئی گیندوں کے استعمال کا تجربہ بے حد کامیاب رہا۔اس سیزن میں گیندوں میں جو خامیاں تھیں اسے دور کرکے اگلے سال بہتر کوالٹی کی گیندیں لائیں گے۔گیند میں کارک کے ساتھ ربڑ کو شامل کیا گیا ہے جس سے گیندوں میں زیادہ باؤنس ملے گا۔

جلدنائٹ کرکٹ کے لئے سفید گیندیں بھی تیار کی جائیں گی۔اس تجربے سے بورڈ کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوا ہے جبکہ بہتر کوالٹی کے بعد یہ گیندیں انٹر نیشنل میچوں میں بھی استعمال کی جائیں گی تھے۔ میڈیا س سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ آسٹریلوی گیند 13ہزار روپے میں خرید رہے تھے جبکہ پاکستانی گیند 2500روپے میں بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گیندوں کے بارے میں منفی تاثر دیا جارہا ہے۔

میں مانتا ہوں کہ خامیاں ہوسکتی ہیں لیکن گیندوں کی کوالٹی اس قدر خراب نہیں ہے۔ کوکا برا گیندوں کی طرح ان گیندوں کی بھی مشین پرسلائی کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ کوالٹی کو برقرار رکھا جائے۔جب جب شکایت آئی ہم نے گیند بنانے والی کمپنی سے بات کی اور اسے کوالٹی میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ہم نے گیندوں کے لئے چمڑا بیرون ملک سے منگوایا۔گیند کے اندر کا میٹرل بھی معیاری ہے۔اس گیند کا مقابلہ دنیا میں استعمال ہونے والی کسی بھی گیند سیکیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :