سری لنکا نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

بدھ 31 دسمبر 2014 16:26

سری لنکا نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم ..

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) سری لنکا نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اوپننگ بیٹسمین کوشل پریرا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر لیستھ مالنگا اور کولا سیکرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کوشل پریرا کو ناقص فارم کی وجہ سے ا سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر لیستھ مالنگا کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں اینجیلو میتھیوز ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تلکارتنے دلشان، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، لاہیرو تھرامانے، دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، جیون مینڈس، تھیسارا پریرا، سرنگا لکمل، لیستھ مالنگا، دھمیکا پریساد، نووان کولاسیکرا، رنگناہیراتھ، سچتھراسینا نائیکے اور شمندا ایرنگا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :