بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آرمی پبلک سکول ، زخمی بچوں میں تحائف تقسیم کئے،

ٹیم بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہسپتال آئی ہے، ان کی قربائی رائیگاں نہیں جائیگی :ذیشان عباسی کپتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم

بدھ 31 دسمبر 2014 17:07

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آرمی پبلک سکول ، زخمی بچوں میں تحائف تقسیم کئے،

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 22 رکنی وفد نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آرمی پبلک سکول آئی ہے ان بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ورلڈ کرکٹ کونسل فار بلائنڈ کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم زخمی ہونے والے بچوں کیلئے تحائف بھی ساتھ لائی۔