واسکوڈے گاماکاپیروگوئین فٹ بالر جولیو سینٹوز سے تین سالہ معاہدہ

بدھ 31 دسمبر 2014 17:08

واسکوڈے گاماکاپیروگوئین فٹ بالر جولیو سینٹوز سے تین سالہ معاہدہ

ریوڈی جنیرو( اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء )برازیلی فٹ بال کلب واسکوڈے گاما نے جرمن کلب بائرن میونخ کے سابق مڈفلڈر جولیو ڈوس سینٹوزسے تین سالہ معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

31سالہ پیراگوئن جولیو سینٹوز سیرو پورٹینو کو خیربادکہہ دیا جہاں انھوں نے گزشتہ پانچ سال گزارے تھے اوربرازیلی کلب واسکوڈے گاماسے معاہدہ کرلیا۔سینٹوز نے پیراگوئے کی جانب سے31بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیااور جرمنی میں کھیلے گئے2006کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔