پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردیا

نئے سال سے سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائیگا

بدھ 31 دسمبر 2014 17:15

پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت نے طلبا میں سولر پینل کی تقسیم کیلئے میرٹ 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردیا ، نئے سال سے سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائیگا۔اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔

(جاری ہے)

31دسمبر 2014ء کے مطابق حکومت پنجاب نے ہونہار طلبہ وطالبات کو مزید ریلیف دیتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ملنے والے سولر پینلز کے لئے مجموعی نمبرز کی کارکردگی 72فیصد سے کم کرکے ساٹھ فیصد کردی ہے جس کے تحت اب سکولوں کے طلبہ و طالبات کو نئے سال کے پہلے ماہ سے ہی سلور پینلز ملنا شروع ہوجائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سال 2013-14کے دوران 72فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات میں دو لاکھ سے زائد پینلز تقسیم کئے تھے اور اب ساٹھ فیصد نمبر ز حاصل کرنیوالوں کیلئے محکمہ توانائی پنجاب نے چائنز کمپنی ”ہواوے“ سے معاہدہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں چھ ہزار دوسوسولر پینلز کی خریدکا معاہدہ کرلیاہے اور سولر پینلز ملتے ہی تقسیم کا عمل شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :