شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی جوان شہید ہو گئے

بدھ 31 دسمبر 2014 18:55

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی جوان شہید ہو گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فوسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس ایف لوکل کمانڈر کی جانب سے فلیگ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں شرکت کیلئے پاکستان کے 2 فوجی جوان نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر جیسے ہی بارڈر کے قریب پہنچے تو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جوان زخمی ہو گئے اور شدید فائرنگ کے باعث انہیں ہسپتال بھی منتقل نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :