دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے لاہور میں سپیشل کورٹ کی منظوری دیدی گئی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مکرم خان کو جج تعینات کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 31 دسمبر 2014 19:52

دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے لاہور میں سپیشل کورٹ کی منظوری دیدی گئی ،ڈسٹرکٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے تحت دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے لاہور میں سپیشل کورٹ کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

رجسٹرا لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے لاہور میں اسپیشل کورٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مکرم خان کو اسپیشل کورٹ لاہور کا جج تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسپیشل کورٹ وفاق کے زیر انتظام ہو گی اور دہشتگردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی ۔لاہور میں اسپیشل کورٹ کے قیام کیلئے جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :