Live Updates

شادی کی خبر پر عمران خان نے موقف نے سوشل میڈیا پر ”آگ“ لگا دی

بدھ 31 دسمبر 2014 20:20

شادی کی خبر پر عمران خان نے موقف نے سوشل میڈیا پر ”آگ“ لگا دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کے بعدعمران خان کے خود کے موقف نے بھی سوشل میڈیا پر ”آگ “ لگا دی ہے۔ عمران خان نے شادی کی خبروں پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر بیان جاری کیا تھا ” میری شادی کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے“، تاہم انہوں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے موقف کی خبروں کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ”ٹوئٹر“ پر لاکھوں لوگوں نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ شادی کی خبر پر کھل کر موقف دینے سے کیوں گریزاں ہیں؟صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے موقف نے ریحام خان سے شادی کی خبر میں مزید شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں اور آخر کیا وجہ ہے کہ عمران خان کھل کر اس کا اعتراف نہیں کر رہے؟ معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ”ٹوئٹر“ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ” ہاں یا نا کا سوال مبالغہ آرائی ہے؟ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا کوئی بھابھی(مستقبل کی فرسٹ لیڈی آف پاکستان) موجود ہے یا نہیں؟“ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضی سلنگی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ” مایوس کن اقدام، عمران خان نے جواب دینے کے بجائے مزید سوالات کھڑے کر دیئے ہیں“۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :