دہشتگردی کے تدارک کیلئے نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 قائم ، تمام صوبائی حکومتوں کو ہیلپ لائن جلد فعال کرنے کی ہدایت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتوں اورمسلح افواج کے درمیان کوآرڈینیشن بڑھانے اور قومی ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکر نے کا فیصلہ ، نیکٹا کو مکمل طور پر ایک مشترکہ انفارمیشن اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی خدمت کریں اور جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں ،اجلاس میں خطاب

بدھ 31 دسمبر 2014 20:37

دہشتگردی کے تدارک کیلئے نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 قائم ، تمام صوبائی حکومتوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی کے تدارک کیلئے نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 قائم کر تے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہیلپ لائن جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نیکٹا کو مکمل طور پر ایک مشترکہ انفارمیشن اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ تمام صوبوں اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے مستفید ہو سکیں ،تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی خدمت کریں اور جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ کی صدارت میں پر ائم منسٹر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکریٹریز، اے سی ایس فاٹا، اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹینگ میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے عملی لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی تاکہ ملک میں انتہاہ پسندی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جنگ جیتنے کیلئے تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عسکری قیادت کے ساتھ ملکر ایک منظم پلان کے ذریعے جیتنا ہو گا اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب ایک اجتماعی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کریں اور اپنا فرض ادا کریں۔پرائم منسٹر کی ہدایات پر11 قائم کردہ کمیٹیوں کی سربراہی کی ذمہ داری وزیر داخلہ کو سونپی گئی ہے ہر سب کمیٹی میں عسکری ، وفاقی اور صوبائی افسران شامل ہیں۔

اس عمل کو مزید فعل بنانے کیلئے نیکٹا کی ہیلپ لائن1717 بھی قائم کر دی گئی ہے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد یہ ہلپ لائن فعال کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ، اس سلسلے میں نیکٹا کو مکمل طور پر ایک مشترکہ انفارمیشن اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ تمام صوبوں اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے مستفید ہو سکیں۔

فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ، وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ، سولین اداروں کو بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ انھوں نے کہا کہ، ضرورت اس امر کی ہے کہ، ہم تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی خدمت کریں اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :