پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھار پچھاڑ ،سید مبشر رضا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ،محی الدین وانی سیکرٹری سروسز ، راشد محمود لنگڑیا ل سیکرٹری زراعت ،عبد اللہ خان سنبل کمشنر لاہور ڈویژن کے عہدے پر تعینات ، سہیل شہزاد کمشنر ساہیوال ڈویژن،خالد مسعود چوہدری سیکرٹری بلدیات ، علی طاہر کو سیکرٹری ایکسائز تعینات کر دیاگیا ، ڈاکٹر اعجاز منیر سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ، شہریار سلطان سیکرٹری اوقاف اور اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 31 دسمبر 2014 20:51

پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھار پچھاڑ ،سید مبشر رضا ایڈیشنل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) چیف سیکرٹری پنجاب کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھار پچھاڑ کر دی گئی ،سید مبشر رضا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا جنہیں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی تک اضافی چارج بھی دئیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محی الدین احمد وانی کو سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات کر دیا گیا ، کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیا ل کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت جبکہ عبد اللہ خان سنبل کی کمشنر لاہور ڈویژن کے عہدے پر تعیناتی کر دی گئی ہے ۔

سہیل شہزاد کو کمشنر ساہیوال ڈویژن،سیکرٹری ایکسائز خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اس عہدے پر علی طاہر کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ، شہریار سلطان کو سیکرٹری اوقاف ، اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ہاؤسنگ ،عشرت علی کو سیکرٹری لیبر ،محمد صدیق شیخ کو ممبر بورڈ آف ریو نیو ،خاور کمال کو ڈی سی او خانیوال جبکہ شوکت علی کھچی کو ڈی سی او چنیوٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :