ورلڈ کپ 2015 میں وہی کرنے کا ارادہ ہے جو وسیم اکرم نے ’1992‘ میں کیا تھا: جنید خان

بدھ 31 دسمبر 2014 22:57

ورلڈ کپ 2015 میں وہی کرنے کا ارادہ ہے جو وسیم اکرم نے ’1992‘ میں کیا تھا: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2014ء) قومی فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران میں وہی کرنا چاہتا ہوں جو سابق کپتان وسیم اکرم نے 1992 کے ورلڈ کپ میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ میں ہر میچ میں ہی ’مین آف دی میچ‘ بننے کا ارادہ لے کر میدان میں اترتا ہوں اور اپنی طرف سے پوری جان لگاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقامی میچ میں دس اوور کروائے ہیں، دو وکٹیں لیں اور خود کو مکمل فٹ محسوس کر رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ کوشش ہو گی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ ضرور جیتا جائے۔

متعلقہ عنوان :