ورلڈ کپ اسکواڈ  سلیکشن کا عمل اتوار سے شروع ہوگا ،

سلیکٹرز پنٹیگولر کپ میں شامل اسکواڈ کے ابتدائی 30 ناموں کے ساتھ ساتھ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، سلیکشن کمیٹی میں طویل غور کے بعد ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہو گا

جمعرات 1 جنوری 2015 12:01

ورلڈ کپ اسکواڈ  سلیکشن کا عمل اتوار سے شروع ہوگا ،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان 4 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے۔چیف سلیکٹر اور سابق کپتان معین خان کے مطابق سلیکٹرز پنٹیگولر کپ میں شامل اسکواڈ کے ابتدائی 30 ناموں کے ساتھ ساتھ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

معین کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں شامل شعیب محمد اور سلیم یوسف نے سندھ نائٹس اور خیبر پختونخوا فائٹرز کے درمیان پنٹیگولر کپ کے افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں کا جائزہ لیا۔

معین نے بتایا کہ محمد اکرم ان دنوں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے بائیو مکینکس میں مصروف ہیں سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان ( اعجاز احمد اور وجاہت اللہ واسطی) اگلے کچھ دنوں میں ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل کرنے کے عمل میں شامل ہو جائینگے۔سلیکشن کمیٹی میں طویل غور کے بعد ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہو گا۔