امریکی ریاست نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے،

مشرقی نیویارک کا درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے ۔۔محکمہ موسمیات

جمعرات 1 جنوری 2015 12:43

امریکی ریاست نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)امریکی ریاست نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی نیویارک کے علاقوں میں شدید برف باری ہوئی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے پولاسکی کے گرد و نواح میں شدید برف باری کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے اور ڈرائیوروں کو گاڑیاں چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی نیویارک کا درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔