انسداد دہشتگردی پلان:قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینےکیلئے مشاورتی اجلاس جاری

جمعرات 1 جنوری 2015 13:54

انسداد دہشتگردی پلان:قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینےکیلئے مشاورتی اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء)انسداد دہشتگردی پلان کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینےکیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔ آج عمل درآمد جائزہ اجلاس بھی ہوگا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان سے متعلق آج ہونے والے اہم اجلاس کی مشاورت کے باعث اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی پلان پر عملدرآمد مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں وفاقی وزراء قانونی و آئینی ماہرین اور اٹارنی جنرل شریک ہیں۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر قانونی اور آئینی امور پر اٹارنی جنرل بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی قانونی و سیاسی ماہرین سے مشاورت کے باعث وزیر اعظم نے آج اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں۔وزیر اعظم آج انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔