قومی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں چل بسا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:55

قومی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ٹریفک حادثے میں چل بسا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ۔جنوری 2015ء ) گوجرہ میں ڈجکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی تجمل باجوہ انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تجمل باجوہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں مزید کارروائی ان کے لواحقین کے کہنے کے مطابق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :