وزیراعظم نواز شریف نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

جمعرات 1 جنوری 2015 14:15

وزیراعظم نواز شریف نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کل بروز جمعہ آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیاہے اور اس سلسلے میں تمام پارٹی سربراہان کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور حنا ربانی کھرکے علاوہ ایم کیو ایم اورجمعیت علماءاسلام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ان تمام جماعتوں کے تحفظات دور کر نے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں قومی ایکشن پلان کے مسودہ پر مشاورت کی جائے گی اور تمام پارٹیوں کے سربراہان کے مسودے پر دستخط کے بعد مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کل وزیراعظم ہاﺅس میں دوبجے طلب کیا گیاہے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردی کی شرکت بھی متوقع ہے ۔اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے تمام سیاسی سربراہان کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :