سٹار سعید اجمل اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے گراؤنڈ میں داخلے سے روک دیا

جمعرات 1 جنوری 2015 14:48

سٹار سعید اجمل اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے گراؤنڈ ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )قومی کرکٹ کے سٹار اسپنر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں کو زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر بیسیوں کھلاڑیوں نے یونیورسٹی گیٹ کے باہر مایوس ہوکر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی میں انہیں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی پریکٹس جاری رکھ سکیں ۔

دریں اثناء زرعی یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر جلال عارف نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کرکٹ سٹار سعید اجمل کی طرف سے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف یونیورسٹی حدود میں واقع سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سکیورٹی مسائل حالیہ دہشتگردی اور خوف وہراس کی وجہ سے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ کسی کا بھی داخلہ بند نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعید اجمل نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں کو داخل ہونے سے روکاجارہا ہے جبکہ اس اکیڈمی میں کو بنانے میں ان کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر قومی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت فیصل آباد حکومت فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون کیا تھا مگر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپنی جھوٹی انا اور مفادات کی خاطر اس اکیڈمی کو ختم کرنا چاہتے ہیں