محمد حفیظ کا غیررسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل،

آل راؤنڈروطن واپسی کیلئے وہ بھارت سے دوبئی روانہ ، رپورٹ موصول ہونے پر آئی سی سی سے ری اسیس کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:26

محمد حفیظ کا غیررسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل،

چنئی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) آل راؤنڈر محمد حفیظ کا غیر رسمی باؤلنگ ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہوگیا،وطن واپسی کیلئے وہ بھارت سے دوبئی روانہ ہوگئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو تین روز میں موصول ہوگی ،چنائے بائیو مکنیکس لیب میں محمد حفیظ کا غیر رسمی ٹیسٹ۔رپورٹ موصول ہونے پر آئی سی سی سے ری اسیس کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا ،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ پابندی کے شکار محمد حفیظ کا بھارت کے شہر چنائے کی بائیو مکینکس لیب میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ دوبئی کیلئے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ وطن واپس پہنچیں گے۔غیر رسمی ٹیسٹ میں کلیئر ہونے پر آئی سی سی سے محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ری اسیس کرانے کی درخواست کی جائے گی اور کلئیر نہ ہونے کی صورت میں سعید اجمل کی طرح انہیں بھی ری اسیس نہیں کرایا جائیگا۔بلکہ بطور بلے باز ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔اس صورتحال میں وہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے بوجھ ثابت ہونگے کیونکہ صرف بلے باز کی حیثیت سے ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :