اسلام مخالف تحریکوں سے دور رہیں، انجیلا مرکل کی عوام سے اپیل

جمعرات 1 جنوری 2015 15:51

اسلام مخالف تحریکوں سے دور رہیں، انجیلا مرکل کی عوام سے اپیل

جرمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) جرمنی چانسلر انجیلامرکل نے لوگوں کے اسلام دشمن رویے کو تشویش کی نظر سے دیکھتے ہوئے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مسلم مخالف ریلیوں اور اس قسم کی تمام سر گرمیوں سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ ان تمام سے رنگ و نسل کے تعصب اور دلوں میں نفرت کا پیغام جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یورپ میں شام اور دیگر ممالک سے آنے والی پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کو یورپی لوگوں نے ناپسندیدہ قرار دیا ہے اور یہ تمام ریلیاں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔انجیلا مرکل نے ان تمام سر گرمیوں کو قابلِ تنقید قرار دیا ہے۔