اسلام آباد بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملک سکندر کی والدہ انتقال کر گئیں

جمعرات 1 جنوری 2015 16:50

اسلام آباد بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملک سکندر کی والدہ انتقال ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) اسلام آباد بلیو ایریا میں فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے مجرم سکندر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوا سال قبل اسلام آباد کے بلیو ایریا میں مسلسل سات گھنٹے تک فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملک سکندر کی والدہ خورشید بی بی محلہ قاضی پورہ حافظ آباد میں انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی لیکن ملک سکندر والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکا۔ سکندر مرزا بھی بھی جیل میں اپنی جرم کی سزا کاٹ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :