سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے ن لیگ سے بغاوت کر دی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:09

سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے ن لیگ سے بغاوت کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف قانون دان سید ظفر علی شاہ نے بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتیں بنانے کے فیصلہ پر سخت تنقید کی۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اتحاد کیلئے بڑی قیمت ادا کی اور پاکستان کی پارلیمانی پارٹیاں دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے جاگ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ کوئی پہلی حکومت نہیں جو دہشت گردی کا سامنا کررہی ہے اس سے پہلے چار سے پانچ حکومتیں گزر گئیں لیکن بدقسمتی سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ بڑی ماریں کھا کر زندہ رہی 126 بچے بھوک سے مرے ان کا کونسی عدالت ٹرائل کرے گی؟ کیا یہ دہشت گردی نہیں۔ انہوں نے کہا ایوان سے درخواست ہے ایسی قانون سازی کرے کہ ملک کے ٹاپ ٹین سیاستدانوں کو کور کمانڈر بنا کر عدالت میں بٹھایا جائے جس بندے کو جسٹس کا علم نہیں وہ ادارے کا جج بن جائے اتنا بڑا مذاق قوم کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :