آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پردنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:16

آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پردنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر دنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوانا شروع کر دیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق اسٹارکھلاڑیوں سے ورلڈ کپ کے تجربات سے متعلق مضامین لکھوانے شروع کردیے ہیں،اس سیریزکاپہلاکلام بال بوائے کے نا م سے سچن ٹنڈولکرکاشائع ہوگیاہے،پاکستان کی جانب سے جاویدمیانداداور انضمام الحق اپنے تجربات بیان کریں گے۔

آئی سی سی اپنی آفیشل ویب سائٹ پردنیا کے نامور کھلاڑیوں سے تحریریں لکھوائی گئی، اس کے جاری کردہ رائٹرز کے پہلے شیڈول میں سچن ٹنڈولکر،اسٹیفن فلیمنگ، جاوید میانداد، سرویوین رچرڈز، کلائیولائیڈ، پال کالنگ ووڈ، بلوندرسنگھ ساندھو، ایلن بارڈر اور انضمام الحق شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی تحریریں ایک ایک کرکے روزانہ شائع ہوں گی۔

(جاری ہے)

آج سابق کیوی کپتان فلیمنگ اورکل میانداد کا کالم شائع ہوگا۔

آئی سی سی کیلیے اپنے کالم میں سچن ٹنڈولکر نے تحریرکیا کہ 25جون 1983ء کوجب بھارت نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاتواس وقت میری عمردس برس تھی، والدین نے مجھے رات دیرگئے تک دیگر لڑکوں کیساتھ جشن منانے کی اجازت دی، اس دن کے بعد سے میں ہارڈبال سے کرکٹ کھیلنا شروع ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا پہلا براہ راست ورلڈکپ ا1987ء کا تھا جوبھارت اور پاکستان میں کھیلاگیاتھا، اس ایونٹ میں خوش قسمتی سے مجھے ممبئی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں بال بوائے کی ذمہ داری ملی، میں نے اپنے سامنے عظیم کھلاڑیوں کوایکشن میں دیکھا اوراس وقت سوچا کہ ایک دن مجھے بھی ان کی جگہ کھیلنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :